پی ایس او کی جانب سے مالی نتائج کا اعلان، بعد از ٹیکس منافع10.6 ارب رہا

ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان سٹیٹ آئل کے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلا س پی ایس اوہیڈکوارٹر کراچی میں ہوا جس میں 30جون 2019کو اختتام پذیر ہونے والے مالی سال کے دوران کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔معاشی چیلنجز اور انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے کے رحجان کے باوجود پی ایس او نے پاکستان پیٹرولیم ڈان اسٹریم مارکیٹ میں 42.4%شیئرمنافع کے ساتھ اپنی برتری قائم رکھی۔وائٹ آئل میں 40.2 فیصد شیئر رہاجبکہ بلیک آئل میں شیئر کا تناسب 52فیصد رہا۔مارکیٹ میں سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات اور ملک میں معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات نے مجموعی طور پر صنعت کو متاثر کیا۔ تاہم، پی ایس اواپنی بہتر حکمت عملی کی بدولت ان نا موافق عوامل کے منفی اثرات کو کم کرنے میں کامیاب رہا۔

  مالی سال2019 میں کمپنی کاقبل از ٹیکس منافع17.5ارب جبکہ بعد منافع از ٹیکس 10.6 ارب رہا۔

بورڈ کی جانب سے حتمی ڈیوڈینڈ 5 روپے فی شیئر (50%)اور20%سٹاک ڈیوڈینڈ کا اعلان کیاجو کہ عبوری کیش ڈیوڈینڈ 5 روپے فی شیئر کے علاوہ ہے۔ مالی سال 2019کیلئے کل ڈیوڈینڈ 12روپے فی شیئر کا اعلان کیا گیا ہے۔30جون 2019 تک ایس این جی پی ایل، پی آئی اے اور پاورسیکٹر کے ذمے 307ارب کی رقم واجب الادا ہونے کے باوجود پی ایس او مسلسل کاروبار کے نئے مواقع تلاش کر رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے ریچارج ایبل فیول کارڈ ڈی جی کیش متعارف کروایا گیا جو کہ بزنس ٹو کنزیومر پیشکش ہے، جس سے کسٹمرز کو فیول ری فلنگ کے حوالے سے مزید سہولت مہیا کی جا سکے گی۔ کمپنی اپنی سرگرمیوں کوفروغ دیتے ہوئے کسٹمرز، ڈسٹری بیوٹرز اور آٹ لیٹس میں اضافہ کر رہی ہے۔ اسکے علاوہ، کمپنی مختلف مارکیٹنگ اور پروموشنل سرگرمیوں سمیت سی سٹور کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.