جدہ کا نیا ایئرپورٹ شاندار سہولیات کی بناء پر دُنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا
اس نئے ایئر پورٹ میں شاندار ایکیوریم، فضائی کمپنیوں کے دفاتر، وی آئی لاؤنجز، آٹو میٹک ٹرین، 80 سیلف سروس کاؤنٹرز، انفارمیشن سنٹرز اور عالیشان پارکس بھی موجود ہیں
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دو روز قبل جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے۔ جہاں سے اندرون ملک اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا۔ اس ایئر پورٹ نے دُنیا بھر کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ جس کی وجہ یہاں پر پائی جانے والی منفرد سہولیات و خصوصیات ہیں۔ایک خصوصیت تو یہ ہے کہ حرمین ایکسپریس ٹرین کا پانچواں اسٹیشن جس کا حال ہی میں افتتاح ہوا ہے، وہ بھی اس ایئر پورٹ سے منسلک ہے۔ جس سے خصوصاً حجاج اور معتمرین کو بہت زیادہ سہولت حاصل ہو گی۔ جو یہاں سے صرف آدھے گھنٹے میں مکہ معظمہ اور ڈیڑھ گھنٹے میں مدینہ منورہ پہنچ جائیں گے۔
تبصرے بند ہیں.