کشمیرمیں مظالم ،امریکی عدالت نے نریندرمودی کو 12فروری کوطلب کرلیا
کشمیر میں مظالم پر امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو 12 فروری کو طلب کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف 7امریکی وکلانے ہیوسٹن کی عدالت میں مقدمہ دائرکیاتھا،بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کوبھی مقدمے میں فریق بنایاگیاہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے کمانڈرجنرل کنول جیت سنگھ بھی مقدمے میں فریق ہیں، درخواست میں مودی پر 5اگست کے بعدمقبوضہ کشمیرمیں انسانیت سوزمظالم کاالزام ہے،امریکی وکلا نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارتی فوج کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے۔امریکی عدالت نے نریندری مودی کو 12 فروری کو طلب کرلیا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.