سوزوکی نے ایس یو وی ویٹارا6 لاکھ 10 ہزار روپے مہنگی کردی، نئی قیمت کیا ہوگی؟

پاک سوزوکی کی جانب سے لگژری ایس یو وی ویٹارا کی قیمت میں 6 لاکھ 10 ہزار روپے کے اضافے کا اعلان کردیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 56 لاکھ روپے ہوگئی ہے۔

 پاک سوزوکی کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے سوزوکی ویٹارا 56 لاکھ روپے میں فروخت کی جائے گی۔ گزشتہ ماہ بھی سوزوکی نے اس کی قیمت میں اضافہ کیا تھا ۔ پہلے سوزوکی ویٹارا کی قیمت 42 لاکھ 95 ہزار روپے تھی جسے بڑھا کر 49 لاکھ 90 ہزار روپے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ جون میں پیش کیے جانے والے بجٹ کے بعد آٹو انڈسٹری کی جانب سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔ 29 جون کو نئی قیمتوں کے اطلاق کے باوجود کمپنیوں کی جانب سے دو سے تین بار گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جاچکا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.