سعودی عرب نے کونسل آف انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی مستقل نشست کے لیے انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب 40 ویں سالانہ جنرل اسمبلی سیشن میں 36 دیگر ملکوں کے ساتھ آرگنائزیشن کی مستقل نشست حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
سعودی عرب 1986 سے مسلسل کامیاب ہو رہا ہے۔ کونسل آف انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے انتخابات ہر تین سال بعد ہوتے ہیں۔ رکن ملکوں کی تعداد 193 ہے ۔
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور چیئرمین جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن ڈاکٹر نبیل بن محمد العمودی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے مثبت کردار اور کوششوں سے آرگنائزیشن کے رکن ممالک کی حمایت کے حصول میں کامیابی ملی۔
سعودی عرب کے وفد نے آرگنائزیشن کے سالانہ سیشن میں وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں شرکت کی۔
تبصرے بند ہیں.