قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ مکمل،بارش کے باعث تینوں میچز بے نتیجہ ختم
قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ ختم ہوگیا۔ بارش سے متاثرہ راؤنڈ کے تمام میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں کھیلا گیا سیزن کا پہلا نان فرسٹ کلاس میچ ڈرا ہوگیا۔ سدرن پنجاب کے مینٹور ذوالفقار بابر کی کوکابورا کے گیند سے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار ہے۔وہ بے نتیجہ ختم ہونے والے اس میچ میں بھی 8 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں باؤلر رہے۔ اس سے قبل میچ کے آخری روز میزبان ٹیم نے دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 31 رنز کی برتری سے کھیل کا آغاز کیا تو گوہر علی اور مہران ابراہیم کریز پر موجود تھے۔ دونوں کے درمیان 49 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اننگز کی سب سے اہم 64 رنز کی شراکت کپتان خوشدل شاہ اور اسد آفریدی کے درمیان قائم ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.