’عمران نے یواین میں حقیقی طور پر کشمیر کی نمائندگی کی‘

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں حقیقی طور پر پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کی۔

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے گلبرگ میں ایک سٹور آوٹ لٹ کا افتتاح کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں حقیقی طور پر پاکستان اور کشمیر کی نمائندگی کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ عمران خان نے جرات مندانہ طریقے سے کشمیر کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے پہلا میچ بارش کہ وجہ سے منسوخ ہوا اُمید ہے کہ آئندہ میچز ہونگے اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.