بحر الکاہل کا یہ چھوٹا سا ملک اپنی قومی کرپٹو کرنسی بنانے میں بہت آگے نکل گیا ہے
بلاک چین بیسڈ قومی کرپٹو کرنسی مارشلیز سوورین (Marshallese sovereign) یا ایس او وی یا SOV جاری کرنے کے منصوبے پر بہت کام کر چکا ہے۔
نقادوں بشمول امریکی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایس او وی غیر مستحکم کرنسی ہوگی، اس سے مقامی ٹیلی کام کی صنعت تباہ ہو جائے گی۔ یہ کرنسی منی لانڈرنگ یا دہشت گردوں کی فنڈنگ کے لیے استعمال ہوگی۔
تاہم ایس او وی کی پیشگی فروخت شروع ہو چکی ہے۔پیشگی فروخت کے اس عرصے میں اسے Timed Release Monetary Issuance یا ٹی آر ایم آئی کا نام دیا گیا ہے۔اندازہ ہے کہ 18 سے 24 ماہ کے دوران اسے باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔ ایک بار لانچ ہونے کے بعد اس کی پیشگی فروخت کو ا یس او ویز سے بدلا جا سکے گا۔
اس کی آبادی 53158 افراد پر مشتمل ہے۔یہاں کے رہنے والوں کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ عالمی ماحول کے گرم ہونے کی وجہ سے سطح سمندر میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے اس کا رابطہ بیرونی دنیا سے ختم ہو رہا ہے۔یہاں پر صرف ایک بنک ہے جو مقامی اور عالمی رقوم کی منتقلی کا کام بھی کرتا ہے۔امریکا کے 67 ایٹمی تجربات کی وجہ سے یہاں کی آبادی کافی متاثر ہوئی ہے۔2018 میں مارشل آئی لینڈز کے باشندوں نے عالمی امداد کی بھیک نہ لینے اور اپنی کرپٹؤ کرنسی جاری کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.