حکومت کا دنیا بھر کے پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات پاکستانی سفیروں اور کمرشل اتاشیوں کو بر آمدات بڑھانے کیلئے ہدف فراہم کرنے کا فیصلہ
حکومت نے دنیا بھر کے پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات پاکستانی سفیروں اور کمرشل اتاشیوں کو بر آمدات بڑھانے کیلئے ہدف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تیزی سے گرتی ہوئی پاکستانی برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات میں زیادہ سے زیادہ کمی لانا ممکن ہو سکے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت معاشی پالیسیوں کی تشکیل کیلئے بزنس کمیونٹی سے مشاورت کے علاوہ انہیں ہر ممکن سہولتیں بھی مہیا کرے گی تاکہ در آمد و بر آمد کے بڑھتے ہوئے فرق کو کم کیا جا سکے ۔انہوں نے بتایاکہ ماضی کی ناقص پالیسیوں کی بناء پر درآمدات 58ارب ڈالر پر پہنچ گئیں جبکہ برآمدات میں بھی 20ارب ڈالر کی کمی ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور سمگلنگ کے ماحول میں کام کرنے والے تاجر ملک کا قابل فخر سرمایہ ہیں جن کی حوصلہ افزائی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پاکستانی بنیں اور پاکستانی مصنوعات خریدیں ورنہ درآمدات ہماری برآمدات کا جنازہ نکال دیں گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ معاشی پالیسیاں بزنس کمیونٹی کی مشاورت سے بنائی جائیں گی اور انہیں اس سلسلہ میں ہر ممکن سہولتیں بھی مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خزانہ اسد عمر معیشت کو بحران سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر نیاپاکستان تعمیر نہیں ہو سکتا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.