وزیراعظم عمران خان کاشہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیرکانوٹس،4 ہفتے میں ازالے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کی شکایات کے حل میں تاخیرکانوٹس لے لیا، وزیراعظم نے تمام وفاقی وصوبائی محکموں کوشہریوں کی شکایات فوری حل کرنے کا حکم دیدیا،وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں کااگلے 4 ہفتے میں ازالہ کیاجائے،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سرکاری اداروں میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں تاخیر کا نوٹس لے لیا ، وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری اداروں میں درخواستوں اور پٹیشنز پر کارروائی نہ ہونا افسوسناک ہے،وزیراعظم ہاﺅس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کی جانب سے لائسنس،این او سی اورڈومیسائل سے متعلق شکایات ہیں،تمام وزارتیں،ادارں اورمحکمے شہریوں کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں، تمام وزارتیں اور ماتحت ادارے 4 ہفتوں میں درخواستوں پر کارروائی کریں،وزیراعظم نے کہا کہ درخواست پر تاخیر ہو تو شہریوں کو تحریری طور پر وجوہات بتائی جائیں،وزیر اعظم آفس نے مراسلہ تمام محکموں ،اداروں اوروزارتوں کو بھجوا دیا،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عام شہریوں کا سرکاری اداروں پر اعتماد بحال کرنے کےلئے حکم دیاہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.