تائیوان میں 140میٹر طویل پُل گرگیا، 14 افراد زخمی

تائیوان میں 140میٹر طویل پل اچانک ٹوٹ کر کشتیوں پر جا گرا، حادثے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔

تائیوان کے شمال مشرقی علاقے میں پانی کے اوپر بنا 140 میٹر لمبا پل اس وقت گرا جب وہاں سے ایک ٹینکر گزررہا تھا۔

ٹینکر ایک سرے سے دوسرے تک پہنچے ہی والا تھا کہ پل نیچے آ گرا،نیچے گرتے ہی ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں 14 افراد زخمی ہو گئے جبکہ ریسکیو کا عمل جاری ہے۔

پل گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے ۔

پل کو 1998 میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے گرنے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.