چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکارہو گئے
چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما گرکر زخمی ہوگئے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی پہاڑ پر مہم جوئی کے دوران 30 میٹر کی اونچائی سے گرکر زخمی ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عرفان الدین کے مطابق 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور منتقل کرلیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.