سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کے کپتا لاہیرو تھریمانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے، کوشش کریں گے کہ اچھا کھیلیں اور پاکستان کو زیادہ سے زیادہ ہدف دیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ میچ میں بھی پچ اچھی تھی، تاہم آج کے میچ میں مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔
بطور کپتان 50 واں ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی کرتے تاہم اب سری لنکن ٹیم کو جلد از جلد آﺅٹ کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ قومی باﺅلرز سری لنکن اننگز کو محدود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے امام الحق کی جگہ عابد علی کو موقع دیا گیا ہے جبکہ آل راﺅنڈر عماد وسیم کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 30 ستمبر کو ہونے والے میچ میں پاکستان نے بابراعظم کی شاندار بلے بازی اور عثمان شنواری کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث سری لنکا کو شکست دیدی تھی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.