امام الحق آج کا میچ نہیں کھیلیں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق سری لنکا کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ انہیں ٹی 20 سکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 23 سالہ امام الحق سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکام کا کہنا تھا کہ امام الحق کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ ممکنہ طور پر تیسرا ون ڈے میچ بھی کھلیں گے تاہم نیٹ پریکٹس کے دوران امام الحق کو بیٹنگ میں پریشانی کا سامنا کرنے پر فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے انہیں میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
Email This Post
تبصرے بند ہیں.