’ملیفیسنٹ2 ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر

ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور فلم ’ملیفیسنٹ2 ‘ کا لاس اینجلس میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا۔

فلمی ستار ے تقریب میں شرکت کے لئے پہنچے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا، فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

جواشم روننگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2014 کی فلم کا سیکوئل ہےجبکہ فلم کی کہانی افسانوی کہانیوں پر مبنی کئی کتابوں سے ماخوذ ہے جس میں انجلینا جولی اور ایلی فیننگ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کرداروں میں دکھائی دیں گی۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ایڈ سیکرین، ہیریسن ڈکسن، جونو ٹیمپل اورفرنینڈا ڈینیزا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 18اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.