راولپنڈی چیمبر کا آن لائن شاپنگ سٹورز کو مقامی مراکز کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور پاکستانی مصنوعات کی بیرون ملک پذیرائی کے لیے آن لائن شاپنگ سٹورز کو مقامی مراکز کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر صبور ملک نے کہا ہے کہ مارکیٹنگ کے جدید طریقوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے ، راولپنڈی چیمبر مقامی دستکاریوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا اور متعلقہ صنعتکاروں کی شراکت سے دستکاروں کے کام کی مارکیٹنگ سے روزگار اور کاروبار کے مواقع فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ کے لیے آن لائن شاپنگ سٹورز کو مقامی مراکز کے ساتھ منسلک کرنے کے اقدامات بھی کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی دستکاریوں کے نمونے ہماری تہذیب و روایت او ر علاقائی ثقافت کے آئینہ دار ہیں اور اگر ان کی ویلو ایڈیشن کی جائے تو ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی برآمد سے مالی فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں اور دستکاروں و ہنرمندوں کو خاطر خواہ فائدہ ہو سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.