پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع
احتساب عدالت نے پیراگون ہاﺅسنگ ریفرنس میں گرفتار خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 14 اکتوبر تک توسیع کردی،تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل پرسماعت ہوئی،عدالت میں سیلفیاں بنانے پرفاضل جج نے اظہار برہمی کیا،جج نے کہا کہ عدلتی احترا م کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،اگردوبارہ سیلفی لی تو نوٹس لیا جائے گا، عدالتی دائرہ اختیار پر وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ،نیب پراسیکیوٹراسداللہ اعوان کے دلائل کا آغازکرتے ہوئے تقابلی جائزہ رپورٹ پیش کی،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ فردجرم عائدکردے تونظرثانی نہیں کی جاسکتی،جج جواد الحسن نے کہا کہ فردجرم عائدہونے کے بعد قانون تبدیل ہوجائے توکیاہوگا؟نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ضابطہ فوجداری نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 سی کوڈیل کرتاہے،نیب آرڈیننس کی دفعہ 18 ڈی میں انکوائری سے متعلق بتایاگیاہے،فاضل جج نے کہا کہ میں اس تقابلی جائزہ رپورٹ کوخودپڑھ لوں گا،عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈمیں 14 اکتوبر تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر خواجہ برادران کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلئے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.