پاک، سری لنکا پہلا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
کراچی کے بعد اب لاہور انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی میزبانی کرے گا، قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا۔ میچ شام ساڑھے6 بجے شروع ہوگا۔اسٹیڈیم میں گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے بیٹسمین عمراکمل اور احمد شہزاد بھی گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے دیکھے گئے۔پاکستان ٹیم کی پریکٹس کے دوران ہیڈکوچ مصباح الحق، کپتان سرفراز احمد اور مشتاق احمد بھی گراؤنڈ میں موجود تھے۔سیکورٹی اداروں کی جانب سے بھی آج کے میچ سے متعلق تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
احمد شہزاد، عمر اکمل اور محمد حسنین کی پاکستان کی فائنل الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں گرین شرٹس ٹاپ پوزیشن پر ہےجبکہ سری لنکا کی رینکنگ 8 ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی20 پیر اور تیسرا میچ بدھ کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل کراچی میں کھیلے گئے 2 ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے کامیابی حاصل کر کے 3 میچوں کی سیریز دو-صفر سے جیتی تھی جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.