بلیئر، رابطہ عالم اسلامی کے رہنما کی ملاقات
رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ سے جدہ میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے ملاقات کی ہے۔ مذہبی رواداری کے فروغ ، جہالت اور غربت سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یار درہے کہ ٹونی بلیئرانسٹی ٹیوٹ فار گلوبل چینج ٹونی بلیئر کے چیئرمین بھی ہیں۔
ملاقات کے دوران اقوام عالم میں مشترکہ انسانی اقدار اور مثبت تبدیلیوں کے فروغ کے لیے آگاہی بڑھانے،ثقافتی تعلقات کی مضبوطی،مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے مابین تہذیبی اور سماجی رابطوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.