بھوربھن میں کم قیمت پر اپنا گھر بنانا نہایت آسان ،کلِف سائیڈبھوربن لگژری ولاز نے خوشخبری سنا دی

ہر سال لاکھوں سیاح ملکہ کوہسار مری کے نظارے دیکھنے پہنچتے ہیں مگر کیا نظارہ ہو جب اس خوبصورت اور سرسبزوشاداب پہاڑوں کے درمیان آپ کا اپنا گھر ہو۔ ’کلِف سائیڈبھوربن لگژری ولاز ‘ (Cliff Side Bhurban Luxury Villas) آپ کے اس خواب کو تعبیر دے سکتا ہے۔ کلِف سائیڈبھوربن لگژری ولاز منصوبے میں بھوربن کے دلفریب نظاروں کے بیچوں بیچ لگژری ولاز کے اندرونی مناظر سے بیرونی فطری خوبصورتی تک ہر چیز خیرہ کن ہے۔

اس بستی میں آپ گرمیوں میں شہر کی دھماچوکڑی سے دور ٹھنڈے موسم اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول کا لطف اٹھا سکتے ہیں جبکہ سردیوں میں روئی کے گالوں کی طرح آسمان سے اترتی برف اور سفید ہوتے درختوں اور پہاڑوں کے دلفریب مناظر اپنی دہلیز پر پا سکتے ہیں اور ان سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان ’وِلاز‘ کا ڈیزائن جدید ترین فن تعمیر کا شاہکار ہے اوران کی اندرونی آرائش ایسی پرکشش اور پرآسائش ہے کہ دیکھنے والا دیکھتا رہ جائے۔

ان وِلاز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ زلزلے سے اپنے مکینوں کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماڈرن فریم سٹرکچر، ملحقہ باتھ رومزاور بالکونیوں کے ساتھ کشادہ بیڈرومز اور لاﺅنج، جدید ترین کچن، دیدہ زیب اور مضبوط دروازے اور کشادہ کوریڈور، ایلومینیم ونڈوز اور دیگر کئی ایسی خصوصیات ہیں جو ان وِلاز کو جدید فن تعمیر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتی ہیں۔

ان وِلاز میں سکیورٹی کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا ہے۔ آبادی کے چاروں طرف دیوار، 24گھنٹے نگرانی کا نظام اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے علاوہ ریگولر سکیورٹی پٹرولنگ کا بھی یہاں انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں مینٹی نینس سروس بھی 24گھنٹے میسر کی جا رہی ہے۔ پلمبر، الیکٹریشن اور دیگر اسی نوع کا عملہ ہمہ وقت آپ کو خدمات فراہم کرنے کے لیے مستعد ہو گا۔ یہاں مکینوں کو 5سٹار سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔آپ کھانا گھر پر بنوائیں یا باہر سے منگوائیں، دونوں طرح کی سہولیات 24گھنٹے یہاں میسر ہیں۔ ہر ’وِلا‘ کے لیے انفرادی پارکنگ میسر ہو گی، بازار سے سامان لانے کے لیے کلف سائیڈ رائیڈر کی سہولت موجود ہے۔ ہائی سپیڈ انٹرنیٹ، کیبل ٹی وی، ایل ای ڈی لائٹنگ، 24گھنٹے جنریٹر کی سہولت، ایل پی جی، گولف کلب، ہارس رائیڈنگ، غرض یہاں آپ کو ہر وہ سہولت میسر ہو گی جس کا آپ کسی بھی جدید ترین آبادی میں سوچ سکتے ہیں۔

ان لگژری وِلاز کے متعلق مزید معلومات کِلف سائیڈ کے دفتر واقع 75ڈی 1مین بلیووارڈ، لبرٹی راﺅنڈ اباﺅٹ، گلبرگ تھری ، لاہور سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ آپ ان فون نمبرز پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

92 3454954132

92 3134725528

92 42 35784263-6

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.