ڈرامہ سیریل ’کہیں دیپ جلے‘میں ساحر علی بگانے او ایس ٹی سانگ میں اپنی آواز کا جادو جگا دیا

ڈارمہ سیریل ’کہیں دیپ جلے ‘کے او ایس ٹی گانے نے ریلیز ہوتے ہی لوگوں کے دلوں کو چھو لیا ، عبداللہ کادوانی اوراسد قریشی کی پروڈکشن کے اس سیریل میں عمران اشرف اور نیلم منیرخان مرکزی کردار کررہے جبکہ دیگر کاسٹ میں علی عباس، نازش جہانگیر، صبا فیصل، صبا حمید، علی انصاری، حماد فاروقی، مدیحہ رضوی، ندا ممتاز ، بینا چوہدری، شہزاد مختار اور فرح ندیم شامل ہیں۔ڈرامے کے گانے کی ویڈ یو مرکزی کرداروں کے درمیان پیا ر اور نفرت کے جذبات کی عکاسی کر رہی ہے ۔یہ خوبصورت گانا معروف گلو کار ساحر علی بگا نے گا یا ہے اور ان کی آواز نے گانے کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔اس گانے کی کمپوزیشن بھی ساحر علی بگا نے ہی کی ہے ۔گانے کی شاعری افسردگی کو بیان کر رہی ہے اور ساحر علی بگا نے گانے کے جذبات کو خوبصورتی سے گا کر بیان کیا۔اس ڈرامے کی کہانی قیصر حیات نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں، ڈرامے کی کہانی عمران اشرف اور نیلم منیر کے درمیان پیچیدہ تعلقات کی دلچسپ کہانی ہے، ڈرامے کی کہانی معصوم اور خوبصورت ردا کے گرد گھوم رہی ہے، جسے اپنی بھابھی کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کی وجہ سے پریشانی کا سامناہے، جو کہ اسے بدنام کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتیڈرامے کی پہلی قسط میں ایک طرف جہاں نیلم منیر کی خوشحال فیملی دکھائی گئی ہے جہاں ہر طرف خوشیاں ہی خوشیاں ہیں تو دوسری عمران اشرف کو دکھایا گیا ہے جو ماضی میں بہت بڑے بزنس مین کے بیٹے تھے جن کی تمام دولت ان کے دوست دھوکے سے چھین لیتے ہیں ،عمران اشرف کے والد ایک حادثہ کا شکار ہوکر دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں۔عمران اشرف اور ان کی والدہ صبا حمید سڑک پر آجاتے ہیں۔ان حالات میں تمام دوست اور رشتہ دار ان کا ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.