واٹس ایپ میں نئی خامی سامنے آ گئی
پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ میں ایک ایسا عیب کا پتہ چلا ہے جس کو استعمال کر کے ہیکرز صارفین کا ذاتی نوعیت کا ڈیٹا چرا سکتے ہیں،محقیقین نے اس عیب کو ’آواکینڈ‘ کا نام دیا ہے جو ایپلیکشن کے اندر ایک ڈبل فری بگ ہے اور اس میں موجود فری فری نامی فائل موبائل کی میموری کو کرپٹ کرتی ہے۔
خیال رہے پیغام رسانی کی اس مقبول ایپ کی کمزویوں سے ہیکرز گاہے بگاہے فائدہ اٹھانے کو کوشش میں لگے رہتے ہیں۔پاکستان میں بھی واٹس ایپ کو ہیک کرنے کا نیا طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں ہیکرز صارفین کو ٹیلی کمیونیکیشن حکام کا کہہ کر معلومات حاصل کرتے ہیں۔صارفین کے موبائل پر ایک کوڈ بھیجا جاتا ہے اور بعد ازاں ٹیلی فون کال کرکے معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔ہیکرز کے دھوکے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ واٹس ایپلی کیشن کی دو مراحل پر مشتمل سیکیورٹی کا آپشن استعمال کیا جائے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.