پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی بیٹنگ لائن بری طرح سے ناکام، سری لنکا نے میچ باآسانی جیت لیا
سری لنکا کی ٹٰم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم میں سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر شائقین کرکٹ نے بڑی تعداد میں گراؤنڈ کا رخ کیا۔
سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں گونا تھیلاکا کی 57 اور فرنینڈو کی 33 رنز کی بدولت 165 رنز اسکور کیے، پاکستانی باؤلر محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کی وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے پہلے کم عمر باؤلر بن گئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار رہی، 13 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم اتنے ہی رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ طویل عرصے بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے عمر اکمل بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین روانہ ہوگئے، بعد ازاں 22 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد آؤٹ ہوئے۔
سرفراز احمد اور افتخار نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی مگر ایک رن لینے کے چکر میں پاکستان کی چوتھی وکٹ 68 کے اسکور پر گری، بعد ازاں 76 پر کپتان بھی پویلین روانہ ہوگئے، نئے آنے والے کھلاڑی عماد وسیم 7 رنز بنا سکے جبکہ آصف علی 6، فہیم اشرف 8، شاداب خان 6 اور محمد عامر 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے،
قومی ٹیم کی جانب سے افتخار احمد 25 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ سرفراز احمد 24 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، پاکستانی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ڈبل ہندسے میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 17.4 اوور میں 101 رن پر آل آؤٹ ہوئی یوں سری لنکا کو 64 رنز سے فتح ملی۔، سری لنکن باؤلر نوان پرادیپ نے 3اور ڈی سلوا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے، بچ اچھی ہے ہدف کا تعاقب کرنے کی کوشش کریں گے، آج دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔ سری لنکن کپتان ڈاسن شناکا کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، اس وکٹ پر 170 اچھا ہدف ہوگا مگر ہماری ٹیم اس سے زیادہ کرنے کی کوشش کرے گی‘‘۔
اسکواڈ
یاد رہے کہ سری لنکا کی ٹیم 2009 کے بعد پہلی بار پاکستان آئی ہے، اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی تھی جس کی ٹرافی قومی ٹیم نے اپنے نام کی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پانچ، 7 اور 9 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.