سوکا ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم پہلا میچ سلووانیا کیخلاف کھیلے گی

سوکا ورلڈ کپ فٹ بال میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز سلووانیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

ایونٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم 10 اکتوبر کو یونان کے شہر کریٹ روانہ ہوگی۔

دوسرا سوکا ورلڈ کپ 12 تا 20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 40 ٹیمیں شرکت کریں گی، جنہیں 8 گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

13اکتوبر کو افتتاحی تقریب ہوگی۔ 14 اکتوبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ سلووانیا، 15 اکتوبر کو دوسرا میچ رومانیہ، 16 اکتوبر کو تیسر امیچ جرمنی جبکہ چوتھا اور آخری میچ 17 اکتوبر کو ہنگری کے خلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز، تھرڈ پوزیشن، فائنل اور اختتامی تقریب 20 اکتوبر کو منعقد ہوگی۔

قومی ٹیم کے منیجر زیب خان، اسسٹنٹ منیجر سید شہروز حسن رضوی، ہیڈ کوچ کیون ریوز اور کوچ گوہر زمان ہوں گے۔

قومی ٹیم نے ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور شاندار کارکردگی کے لیے پراُمید ہے۔

ٹرنک والا گروپ کی کوششوں سے پاکستانی ٹیم اور کھلاڑیوں کو دنیا کی ٹاپ ٹیموں کے خلاف مسلسل دوسرے سال اس ایونٹ میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوگا۔

سوکا ورلڈ کپ کی تیاری کےلیے ملک بھر سے اوپن ٹرائلز، نارمل لیژر لیگز، انٹرنیشنل اور نیشنل لیژر لیگز چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد کھلاڑیوں کا میرٹ پر انتخاب ہوا۔

کھلاڑیوں کے انتخاب کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ ریجن پر بنائے گئے سینٹرز پر اوپن ٹرائلز کے ذریعے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا گیا جو لیژر لیگز کا ایونٹ کسی بھی سطح پر کھیلنے سے محروم رہے تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.