انسٹاگرام نے کلوز فرینڈز کے لیے تھریڈ ایپلی کیشن جاری کر دی
پچھلے نومبر میں انسٹاگرام نے ایک نئے فیچر کلوزڈ فرینڈز کا اعلان کیا تھا۔ اس فیچر سے صارفین اپنی سٹوریز کو منتخب فالورز سے شیئر کر سکتے تھے۔اس کے تقریباً ایک سال بعد کمپنی نے ایک نئی ایپ تھریڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس ایپ کو کلوزڈ فرینڈ ز کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔
اس ایپ سے صارفین کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل لوگوں کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کر سکیں گے اور کلوز فرینڈ کو اپنی پروفائل فوٹو سکرین کے نیچے نظر آئے گی۔اس کے لیے آپ کو بس اپنی تصویر لے کر یا ویڈیو شوٹ کرکے اُن کے فوٹو پر ٹیپ کر کے سوائپ اپ کرنا پڑے گا۔
اس ایپ میں ایک ان باکس بھی ہے، جس میں انسٹاگرام کی کلوز فرینڈ لسٹ میں شامل افراد پرائیویٹ پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔کلوز فرینڈز سے آپ انسٹاگرام کی مین ایپ میں رہتے ہوئے بھی چیٹ کر سکتے ہیں۔
تھریڈز میں ایک فیچر سٹیٹس بھی ہے۔ یہ وٹس ایپ کے اباؤٹ فیچر جیسا ہے، جسے آٹو سٹیٹس پر بھی لگایا جاسکتا ہے۔آٹو سٹیٹس میں ایپ آپ کی لوکیشن دیکھ کر خود ہی سٹیٹس ڈال دے گی یعنی جب آپ کسی کیفے میں ہونگے تو ایپ ”کیفے میں“ کا سٹیٹس ظاہر کرے گی۔اس طرح آٹو سٹیٹس بیٹری کم ہونے پر ”کم بیٹری “ کا سٹیٹس لگا دے گا۔انسٹاگرام کی مالک کمپنی فیس بک کا کہنا ہے کہ تھریڈ کا سرور پر بھیجا گیا ڈیٹا محفوظ نہیں کیا جاتا۔ یہ صرف ڈیوائس میں محفوظ ہوتا ہے اور ایپ کیشن کو ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں ختم کر دیا جاتا ہے۔
تھریڈ کو ساری دنیا میں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.