سری لنکن اوپنر پاکستانی کھانوں کے دلدارہ نکلے

پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی، لوگوں سے ملنے والی محبت ہمیشہ یاد رہے گی،موقع ملا توپاکستان دوبارہ ضرور آﺅں گا:گونا تھلاکا

سری لنکا ٹیم کے اوپنر دنوشکا گوناتھلاگا بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے، ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے کھانے بہت مزے دار ہے جب کہ مٹن بریانی کا تو کوئی جواب ہی نہیں ہے۔دنوشکا نے اتوار کی شام قذافی سٹیڈیم کی گیلری کا دورہ بھی کیا اور وہاں پرآویزاں تصویروں میں خاصی دلچسپی ظاہر کی، اس موقع پر پی سی بی عہدیدار کی طرف سے قذافی اسٹیڈیم کی گیلری میں موجود بانی پاکستان قائد اعظم کی تصویر کے بارے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔اس موقع پر بات چیت میں سری لنکن اوپنر نے پاکستانیوں کی مہمان نوازی اورکھانوں کی کھل کر تعریف کی، ان کا کہنا تھا پاکستانی کھانے بہت مزے دار ہیں، مٹن بریانی کا توکوئی جواب ہی نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت ہمیشہ یاد رہے گی، زندگی میں جب بھی موقع ملا پاکستان دوبارہ ضرور آﺅں گا۔یاد رہے کہ گوناتھلیکا نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری سکور کی تھی جب کہ پہلے ٹی ٹونٹی میں بھی عمدہ اننگز کھیل کراپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.