بھارت نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میں شکست دیدی
بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے فاسٹ بولر محمد شامی کی شاندار بولنگ کی بدولت افریقا کو 203 رنز سے شکست دے دی۔
بھارت کے شہر وشاکھاپٹنم میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مہمان ٹیم 191 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس میں کلیدی کردار محمد شامی اور روندرا جدیجا نے ادا کیا۔
شامی اور جدیجا کی تباہ کن بولنگ کے باعث مہمان ٹیم کے 8 کھلاڑی 70 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روی چندرن ایشون کے حصہ میں ایک وکٹ آئی۔

ہدف کا دفاع کرتے ہوئے بھارتی بولر شامی نے 35 رنز کے عوض 5 اور جدیجا نے 4 وکٹ حاصل کیں۔
دریں اثناء میزبان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ کے نقصان پر 502 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کی تھی، جس کے جواب میں مہمان ٹیم 430 رنز بنا سکی۔ بھارت نے دوسری اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز پر ڈکلیئر کی تھی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 395 رنز کا ہدف دیا تھا۔
دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین میڈٹ (Dane Piedt) 56 اور سینوران میتھوسامی (Senuran Muthusamy) 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

روہت شرما کو دونوں اننگز میں سنچر ی بنانے پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 10 سے 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.