معروف کورین کمپنی نئی گاڑی متعارف کرانے کو تیار

کورین کار ساز کمپنی ’ہنڈائی ‘ کئی سال بعد پاکستانی مارکیٹ میں واپس آئی ہے اور اس بار نشاط گروپ کے اشتراک سے پاکستان میں گاڑیوں کی تیاری شروع کی ہے۔ کمپنی اب تک دو گاڑیاں ’ایس یو وی سانٹا فے‘ اور ایم پی وی گرانڈ سٹاریکس‘ متعارف کروا چکی ہے اور اب ایک نئی گاڑی لانچ کرنے جا رہی ہے۔ اس نئی گاڑی کے متعلق کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ایک ’ٹیزر‘ جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’ہنڈائی نشاط موٹرز‘ اس بار اپنے کسٹمرز کے لیے کچھ خاص لا رہی ہے۔اس ٹیزر میں 8اکتوبر کی تاریخ دی گئی ہے جو ممکنہ طور پر اس نئی گاڑی کو مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے کی تاریخ ہے، جس کی تصاویر آپ اس خبر میں دیکھ

رہے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.