آذربائیجان نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں دوبارہ چلانے کے لیے کوششیں شروع کر دی
آذربائیجان نے اپنے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں دوبارہ چلانے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق 2006 ءمیں جب تیل کی قیمتیں بڑھیں تو آذربائیجان ایئرلائنز نے کراچی سمیت دیگر کئی جگہوں کے لیے براہ راست پروازیں بند کر دی تھیں تاہم اب پاکستان سے اپنے ملک جانے والے سیاحوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے آذربائیجان حکومت نے یہ پروازیں دوبارہ چلانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے مطابق 2017ءمیں 9ہزار کے لگ بھگ پاکستانی سیاحت کے لیے آذربائیجان گئے۔ اگلے سال 2018ءمیں 4.6گنا اضافے کے ساتھ یہ تعداد 41ہزار 268ہو گئی۔ چیف ایگزیکٹو ٹورازم بورڈ فلوریان نے ایکسپریس ٹربیون سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”2019ءکے پہلے 8ماہ میں پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں مزید 12.9فیصد اضافہ ہو چکا ہے، جس کے پیش نظر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی اور دیگر پاکستانی شہروں سے آذربائیجان ایئرلائنز کی براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں۔اگر ایسا ہو جائے تو پاکستانی سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔“
Email This Post
تبصرے بند ہیں.