برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو رات 9 بجے اسلام آباد پہنچے گا،سفارتی ذرائع
برطانوی شاہی جوڑا 14 اکتوبر کو رات 9 بجے اسلام آباد پہنچے گا،شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدرمملکت اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا.میڈیا رپورٹس کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 14اکتوبر کورات9بجے اسلام آباد پہنچیں گے،شاہی جوڑا 15اکتوبر کو صدرمملکت اوروزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کرے گا,سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ میڈلٹن 15 اکتوبر کو سکول کا بھی دورہ کریں گے،شاہی جوڑا15اکتوبر کوخیراتی پروگرام میں حصہ لے گا.
سفارتی ذرائع کا مزید کہناتھا کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ مڈلٹن 16اکتوبرکولاہورکادورہ کریں گے، برطانوی شاہی جوڑالاہورمیں ایس او ایس ویلج اوربادشاہی مسجدکادورہ کرے گا،اس کے علاوہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورکا دورہ بھی کریں گے،ذرائع کامزید کہناتھا کہ شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 17اکتوبر کو چترال کا دورہ کرے گا، شہزادہ ولیم اورشہزادی میڈلٹن 18اکتوبر کو برطانیہ واپس روانہ ہوجائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.