رگبی ورلڈ کپ کا ناک آئوٹ مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا

جاپان میں جاری نویں رگبی ورلڈ کپ 2019ء کا کوارٹر فائنل مرحلہ 19 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا، آئرلینڈ، ویلز، فرانس، جاپان اور جنوبی افریقہ نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے، ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

 20 اکتوبر کو تیسرے کوارٹر فائنل میں ویلز اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل جاپان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 26 اکتوبر، دوسرا 27 اکتوبر جبکہ فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.