یو اے ای خلا باز نے گھر پہنچتے ہی والدہ کے قدم چوم لیے، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات کے خلا باز ہذاع المنصوری نے گھر پہنچتے ہی والدہ کے قدم چوم لیے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے پہلے خلا باز ہذاع المنصوری خلائی اسٹیشن سے واپس آنے کے بعد جب گھر پہنچے تو انہوں نے اپنی والدہ کے قدم چوم لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ المنصوری گھٹنوں کے بل بیٹھ کر والدہ کے پیروں کو بوسہ دے رہے ہیں اس کے بعد انہوں نے والدہ کو گلے بھی لگایا۔

واضح رہے کہ المنصوری کا خلائی اسٹیشن سے واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا تھا، ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظبی کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ان کے لیے استقبال کے لیے موجود تھے۔

Embedded video

دبئی کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر میں لوگوں کی بڑی تعداد اس مشن کو دیکھنے کے لیے جمع ہوئی تھی اور خلائی گاڑی کے روانہ ہونے پر نعرے لگاتے ہوئے المنصوری کو قومی ہیرو قرار دیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.