امریکی باکسر پیٹرک ڈے چل بسے

امریکی باکسر پیٹرک ڈے دماغ پر لگی چوٹ کے باعث 27 سال کی عمر میں چل بسے، پیٹرک ڈے شکاگو کے باکسنگ رنگ میں فائٹ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے، سپرویلٹرویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ رنگ سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

امریکی باکسر کو فائٹ کے دوران دماغ پر چوٹ لگی تھی، انہیں شمال مشرقی میموریل اسپتال شکاگو میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا۔

باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں سال 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

پیٹروریکو کے باکسر سبریل میٹیاس کے ساتھ سپر لائٹ ویٹ مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد 28 سالہ باکسر کی ہنگامی طور پر واشنگٹن میں دماغ کی سرجری کی گئی تھی۔

مکسم داداشیوف کا تعلق روس کے علاقے سینٹ پیٹرزبرگ سے تھا لیکن وہ کیلیفورنیا میں مقیم تھے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.