سپراسٹار ماہرہ خان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

 ڈراموں ، فلموں ، فیشن شوز کے بعد سپراسٹار ماہرہ خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورزکی تعداد پچاس لاکھ ہوگئی اور پانچ ملین تک پہنچنے والی پہلی اداکارہ کا اعزاز ماہرہ کو حاصل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا بھر میں موجود ہیں،رواں سال پیرس فیشن ویک میں جلوہ گر ہونے کے بعد ماہرہ خان نے اپنے لکس سے ہر کسی کا دل جیت لیا۔

ان کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انسٹا گرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی ہے اور یہ کسی بھی پاکستانی اداکاہ کے سب سے زیادہ فالورز ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن خان اور سجل علی بھی اس دوڑ میں زیادہ پیچھے نہیں، ایمن خان کے اکاو¿نٹ کو اب تک 47 لاکھ سے زائد مداح فالو کرچکے ہیں جبکہ سجل علی کے اکاؤٹ کو 42 لاکھ مداح فالو کررہے ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، ایفل ٹاور کے سامنے عربی گانے پر ماہرہ نے قدم اٹھائے تو مداح دیکھتے رہ گئے تھے، ماہرہ خان نے لبنانی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کیا تھا۔

قبل ازیں پیرس فیشن ویک کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے ملبوسات اور اسٹائل سے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے دل جیتے اور خوب داد وصول کی۔

خیال رہے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہائی پاورڈ نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران میں ماہرہ خان کو بھی شامل کیا تھا۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.