ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں ٹریڈآفیسرز کا اہم کردار ہے۔

رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے۔

مشیرتجارت نے کہا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے، ای کامرس پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، انجینئرنگ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرتجارت رزاق داؤد نے نئے ٹریڈ آفیسرز کو تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ ویگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں پاکستانی کی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2020 میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021 میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.