یاہو اپنی گروپس ویب سائٹ اور تمام مواد کو ڈیلیٹ کر رہا ہے
یاہو اپنے ایک بہت پرانے فیچر کو ختم کر رہا ہے۔ کمپنی یاہو گروپس کی ویب سائٹ کو دو مرحلوں میں ختم کر رہی ہے۔ 28 اکتوبر کے بعد صارفین اس میں نیا مواد پوسٹ نہیں کر سکیں گے جبکہ 14 دسمبر کو پہلے سے پوسٹ کیا ہوا مواد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ صارفین اب بھی اپنے ای میل سے گروپس میں داخل ہو سکتے ہیں لیکن بعد میں تمام گروپس کو پرائیویٹ کر دیا جائے گا اور ان تک رسائی کے لیے ایڈمن کی اپروول کی ضرورت ہوگی۔
گروپس کے صارفین چاہیں تو پرائیویسی ڈیش بورڈ (وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں) سے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ صارفین پوسٹ سے بھی براہ راست اپنا ڈیٹا حاصل کر سکتے ہیں۔
یاہو نے2001 میں گروپس کو ایک فورم اور میلنگ لسٹ کے طور پر متعارف کرایا تھا۔ جلد ہی یہ ماہرین کی کمیونٹیز کا گھر بن گیا ۔سوشل میڈیا کی آمد کے بعد اس کا استعمال کافی کم ہو گیا تھا۔یاہو کے جیوسٹیز پلیٹ فارم کے بند ہونے کےبعد گروپس کا بند ہونا ایک بڑا فیصلہ ہے۔ گروپس کی بندش سے یاہو انٹرنیٹ کی تاریخ کے ایک اہم باب کو بند کر رہا ہے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.