راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام پہلی فوٹو واک کا انعقاد
چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایوب پارک میں منعقدہ پہلی فوٹو واک میںسو سے زائد ایمیچور فوٹو گرافرز نے شرکت کی ۔ واک کا مقصد گلورئیس راولپنڈی منصوبے کے تحت شہر کی خوب صورت اور تاریخی عمارات، مقامات، پارکس اور قدرتی حسن کو اجا گر کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ نئے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافرز کو فوٹو گرافی کی نئی جہتوں سے روشناس کرانے کے لیے مواقع فراہم کرنا تھا۔سینئرز فوٹو فراگرز نے نئے ابھرتے ہوئے فوٹو گرافرز کو گائیڈ لائنز بھی دیں۔ اس موقع پر ایوب پارک میں موجود پانچ مختلف مقامات، جھیل، بوٹانیکل گارڈن، بارہ دری، ونٹیج پارک اور پرائڈ راک پر مختلف زاویوں سے تصاویر لیں۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبر کے صدر صبور ملک نے کہا کہ چیمبر کے گلورئیس راولپنڈی منصوبے کا مقصد شہر میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور اس کی تاریخی حیثیت کو بحال کرنا ہے تاکہ شہر کو سیاحت کا مرکز بنایا جا سکے۔چیئر مین گلورئیس راولپنڈی اسد مشہدی نے کہا کہ یہ ہمارا اپنا شہر ہے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے راولپنڈی کو ایک خاص مقام حاصل ہے اسے ہم سب نے مل کر خوبصورت، پرکشش اور سیاحت کا مرکز بنانا ہے۔ اس موقع پر شرکاء میں سرٹفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ مخصوص تصاویر جن کو پورٹل پر سب سے زیادہ ووٹ ملیں گے وہ انعام کے لیے کامیاب قرار پائے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.