حکومت نے وعدہ پورا کردیا، حکومت کا اپوزیشن کے آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد میں ناشتے کا انتظام

تحریکِ انصاف کی ایم پی اے دعا بھٹو آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے ناشتہ لے کر اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئیں

حکومت نے وعدہ پورا کردیا ہے اور اپوزیشن کے آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد میں ناشتے کا انتظام کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کی ایم پی اے دعا بھٹو آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے ناشتہ لے کر اسلام آباد پریس کلب پہنچ گئی ہیں۔ دعا بھٹو آزادی مارچ کے شرکاء کے لیے ناشتے کی دیگیں لے کر اسلام آباد پریس کلب پہن گئی ہیں جہاں انہوں نے مارچ کے شرکاء کو ناشتے کے دعوت دی ہے۔خیال رہے کہ جب جمیعتِ علماء اسلام ف کی جانب سے احتجاج کے بارے میں کہا گیا تب وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے گا وہ اسے کنٹینر بھی دیں گے اور کھانا بھی فراہم کریں گے۔ اس کے بعد صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نےبھی کہا تھا کہ اگر مولانا فضل الرحمان درخواست کریں تو حکومت ان کو اسلام آباد میں کھانا، کنٹینر اور جگہ فراہم کرے گی۔اور آج آزادی مارچ کے آغاز کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن صوبائی اسمبلی دعا بھٹو ناشتہ لے کر پہنچ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا تھا جس کے مطابق اپوزیشن ریڈ زون اور ڈی چوک نہیں آئے گی جبکہ حکومت کنٹینر ہٹا کر راستے کھول دے گی۔ پرویز خٹک نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ ڈنڈا بردار لوگ نہیں آئیں گے، نہ ہی اپوزیشن ڈی چوک ہیا ریڈ زون تک جائے گی، جلسہ گراؤنڈ میں ہو گا اور پرامن احتجاج ہوگا جبکہ حکومت شہر کھلا رکھے گی۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور اپوزیشن کے درمیان معاہدے کی دستاویز پر دستخط ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، ہم جمہوری لوگ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی کے اراکین دو بار اکرم درانی کے گھر گئے جس کے بعد معاملات طے پا گئے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.