متحدہ عرب امارات میں مقیم سوشل میڈیا صارفین محتاط ہو جائیں
دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں
متحدہ عرب امارا ت میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کے حوالے سے پہلے بھی موثر قوانین موجود ہیں، تاہم اب ایک بار پھرمقامی اور تارکین وطن کے لیے اس حوالے سے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دُبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے سوشل میڈیا کے حوالے سے نئی 10 نکاتی گائیڈ لائنز جاری کر دی گئیں جن کے مطابق:
1۔افراد کو دیگر غیر ملکیوں سے سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران متحدہ عرب امارات کے بانی شیخ زاید کی شخصیت اور ان کے اصولوں کو بھی پیش کرنا چاہیے۔
2۔ اماراتی صارفین کو سوشل میڈیا پر اماراتی ثقافت، علم و دانش، اور تہذیب کی ترقی اور اس کے نمایاں پہلوؤں کو اُجاگر کرنا چاہیے۔
3۔ کسی بھی صارف کو دیگر افراد کے بارے میں توہین آمیز کلمات، غلط زبان اور نامناسب الفاظ ادا نہیں کرنے چاہئیں۔
4۔ سوشل میڈیا پر بات چیت کے دوران منطق اور استدلال سے کام لینا چاہیے۔
5۔ صارفین کودیگر لوگوں کی تہذیب و ثقافت کا احترام کرنا چاہیے اور اچھے الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے۔
6۔ صارفین کو سوشل میڈیا پر ایسی معلومات، خیالات اور سماجی و انسانی بھلائی پر مبنی منصوبے پیش کرنے چاہئیں جن سے مملکت کو فائدہ حاصل ہو۔
7۔ اماراتی صارفین کو آپس میں مقامی زبان میں بات چیت کرنی چاہیے اور بین الاقوامی معالات پر بھی گہری نظر ہونی چاہیے۔
8۔ صارفین کو اختلافِ رائے کو کھُلے دِل سے تسلیم کرنا چاہیے اور ساتھ ساتھ اپنی گفتگو کے ذریعے لوگوں میں قربت بھی پیدا کرنی چاہیے۔
9۔ صارفین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ایسی بات چیت کرنی چاہیے جس اماراتیوں کی عاجزانہ اور محبت سے بھرپور فطرت کھُل کر سامنے آ سکے۔
10۔ صارفین کی اپنے وطن سے بے پناہ محبت اور اماراتی ہونے کے فخر کا احساس سوشل میڈیا پر بھی بھرپور انداز میں جھلکنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.