امریکی ائیر فورس کو پہلا اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار مل گیا

ریتھیون نے  پہلا اینٹی ڈرون لیزر ہتھیار امریکی ائیر فورس کےحوالے کر دیا ہے۔ ریتھیون نے  اس ٹیکنالوجی کو  ایک سال پہلے متعارف کرایا تھا۔ یہ ایک ہائی انرجی لیزر سسٹم ہے، جسے ایک عام گاڑی پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ یہ سسٹم الیکٹرو آپٹیکل / انفراریڈ سنسر کے استعمال سے ڈروان کا پتا چلاتا ہے اور انہیں مانیٹر کرتا ہے۔ انجان ڈرونز کو یہ  چند سیکنڈ کے عمل سے اپنی لیزر سے زمین پر گرا سکتا ہے۔
ریتھیون کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم ایک عام 220 وولٹ کے آؤٹ لٹ سے بجلی حاصل کر سکتا ہے اور کئی درجن ڈرون مار گرا سکتا ہے۔ کمپنی نے  ایک بار چارج کرنے پر گرائے جانے والے ڈرونز کی  حتمی تعداد نہیں بتائی۔تاہم اسے جنریٹر کے ساتھ  بھی چلا کر زیادہ دیر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ائیر فورس کو  یہ اینٹی ڈرون سسٹم اس ماہ کے شروع میں ملا ہے۔ ائیر فورس اسے دوسرے ملکوں میں موجود اپنے اڈوں پر نصب کر کے اس کے تجربات کرے گی۔ اس کے تجربات ایک سال تک جاری رہیں گے۔
Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.