قومی ٹی20 ٹیم لاہور سے دورہ آسٹریلیا کیلیے روانہ ہوگئی

 قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بابراعظم کی قیادت میں دورہ آسٹریلیا کیلئےروانہ ہوگئی۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون نے اکتیس اکتوبر کو پاکستان کے خلاف پریکٹس میچ کے لئے بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں نمبر ون ٹیم کو ایک اور امتحان کا سامنا ہے، شاہینوں نے کینگروز پرجھپٹنے کیلئے لاہور سے اڑان بھرلی۔ نوجوان کھلاڑیوں پرمشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابراعظم سنبھال رہے ہیں۔

نیشنل ٹی 20 کپ کے بعد تمام کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھے ہوئے جہاں سے وہ لاہور ایئرپورٹ پہنچے اور نجی ایئر لائن کی پرواز سے آسٹریلیا روانہ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا آغاز ٹور میچ سے اکتیس اکتوبر کو ہوگا۔ ٹور میچ کیلئے کینگروز نے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ کرس لن ٹیم کی قیادت کریں گے۔

گرین شرٹس دوہزار سترہ کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کررہے ہیں۔ سیریز کا آغاز تین نومبر کو سڈنی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی سے ہوگا۔ علاوہ ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 21 نومبر سے شیڈول ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.