’اتنا پیار اتنی محبت، ایسا لگ رہا تھا یہ میرے کیریئر کی آخری قسط ہے‘

 پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے شائقین کی جانب سے ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کو پسند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار ہمایوں سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’اتنے پیار اور محبت کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ ڈرامے کی آخری قسط تھی یا شاید میرے کیریئر کی آخری قسط تھی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ سب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے ڈرامے میں میرے کردار دانش کو اس قدر پسند کیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے عائزہ خان اور عدنان صدیقی کے ساتھ ساتھ ہدایت کار ندیم بیگ اور ڈرامے کے لکھاری خلیل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہونے والے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے۔

ڈرامے کا آغاز ہمایوں سعید اور عائزہ خان کی زندگی سے ہوتا ہے جنہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا (رومی) ہے، ہمایوں سعید کو اپنی اہلیہ سے بے حد محبت کرتے دکھایا گیا ہے، وہیں عائزہ خان کا کردار ایک بے وفا بیوی کا ہے۔

عدنان صدیقی (شہوار) ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو اپنی اہلیہ کو دھوکا دے رہے ہیں اور عائزہ خان (مہوش) ہمایوں سعید (دانش) کو چھوڑ کر عدنان صدیقی کے ساتھ چلی جاتی ہیں۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پرمداحوں‌ کی جانب سے ڈرامے پر مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں اور ہمایوں سعید کے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.