سرحد چیمبر اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان سی پیک اینڈ ا نوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام پر اتفاق
سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا ) کے درمیان سی پیک اینڈ ا نوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام پر اتفاق ہوا ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ون ونڈو آپریشن کے تحت متعلقہ حکومتی اداروں کے ذریعے بروقت اور فوری حل کرانا ہے ۔اس اقدام سے صوبہ میں سرمایہ کاری اور انڈسٹریلائزیشن کو مزید فروغ دیا جائے گا ۔ یہ اتفاق گذشتہ روز سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز کی زیر صدارت چیمبر ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ اس موقع پرسرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین‘ سمیڈا کے جنرل منیجرآئوٹ ریچ جاوید خٹک ‘سمیڈا کے صوبائی چیف راشد امان ‘ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شیرباز بلور ‘ سابق نائب صدر حارث مفتی بھی موجود تھے ۔سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر فیسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے تحت حکومتی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ اس ضمن میں حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر ممبران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ اس اقدام کو موثر اور کامیاب بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک اینڈ انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرکے لئے ایک ویب پروٹل بنایا جائے گا جس کا براہ راست لنک تمام مرکزی اور صوبائی متعلقہ اداروں کے ساتھ ہوگا تاکہ سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے متعلقہ تمام مسائل کو بروقت اجاگر اوران کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جاسکیں ۔ انہوں نے ورچول سہولت کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ اس کے ذریعے چیمبر اور حکومتی اداروں کے درمیان ایک موثر کوآرڈینیشن قائم ہو ۔سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انور پرویز نے کہا کہ تمام حکومتی متعلقہ ادارے چیمبر کے ون ونڈو انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کی تجویز سے اتفاق کر رہے ہیں تاہم ان تمام اداروں کے فوکل پرسن کی نامزدگی کے ساتھ ساتھ اعلیٰ سطحی کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی تاکہ چیمبر اور سمیڈا کے اس مشترکہ اقدام کو کامیاب بنایا جائے ۔ اس موقع پر سمیڈا کے جنرل منیجر آئوٹ ریچ جاوید خٹک نے سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود ا نور پرویز کی سفارشات سے مکمل طور پر اتفاق کیا اور مختلف تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک اینڈ انوسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن سنٹر کے قیام کے لئے سرحد چیمبر اپنا مرکزی کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہاکہ تمام متعلقہ حکومتی اداروں کے درمیان MOUs پر دستخط کئے جائیں اور اعلیٰ ا فسران کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام کو مربوط اور موثر بنانے کے لئے چیمبر اور سمیڈا ایک مکمل فریم ورک تیار کرے گا اور دونوں کی مشاورت سے تمام متعلقہ حکومتی اداروں کو اس اقدام کی کامیابی کیلئے اعتماد میں لیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک اینڈ انوسٹمنٹ سنٹر چیمبر کی سطح پر ایک بہترین اقدام ہوگا جس کے تحت سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ون ونڈ آپریشن کے تحت بروقت اور جلد حل کرنے میں میں مدد ملے گی۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.