قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

 ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس کے لیےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں نیدر لینڈز کے خلاف دو میچز کھیلے ۔ایمسٹرڈیم میں پہلا میچ   4-4 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے فیصلہ کن میچ میں پاکستان ٹیم کو  1-6 سے شکست ہوئی جس کے باعث پاکستان ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020 سے باہر ہوگئی ۔پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے ۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.