نامور کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کی فیکٹری لگانے کا اعلان کردیا
اب تک پاکستان میں جتنے سمارٹ فون ماڈلز استعمال ہو رہے ہیں لگ بھگ سبھی درآمد کیے جاتے ہیں تاہم اب چینی کمپنی ’رئیل می‘(Realme) نے پاکستان میں فیکٹری لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ویب سائٹ cpecinfo.comکے مطابق یہ اعلان کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ پاکستان ’ہی شونزی‘ نے کیا جو کمپنی کے پاکستان، نیپال اور بنگلہ دیش میں آپریشنز کو سنبھال رہے ہیں۔
ہی شونزی کا کہنا تھا کہ ”رئیل می کی کامیابی کے پیچھے یہی راز کارفرما ہے کہ ہم مختلف ممالک میں اپنی پراڈکٹس بھیجنے کی بجائے وہاں پلانٹس لگاتے ہیں اور وہیں پیداوار شروع کرتے ہیں۔ اس وقت انڈونیشیائ، انڈیا، ویت نام، بنگلہ دیش اور دیگر کئی ملکوں میں ہمارے پلانٹس چل رہے ہیں اور اب ہم پاکستان میں بھی ایک فیکٹری لگانے جا رہے ہیں۔ ہم نے اسلام آباد، پشاور اور فیصل آباد سمیت کئی پاکستانیوں شہروں کا وزٹ کیا ہے اور جیسے ہی ہمیں کوئی جگہ ملتی ہے ہم فیکٹری کے قیام پر کام شروع کر دیں گے۔“
Email This Post
تبصرے بند ہیں.