عثمان وزیر کی تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اعلان
باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ عامر کا خان شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری ہر طرح سے مدد کی اور تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ کا اہتمام کیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسپورٹس کمپلیکس میں باکسر عثمان وزیر نے پریس کانفرنس کی جس میں مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ عامرخان کاشکرگزارہوں انہوں نے میری تیسری ورلڈ رنگ فائٹ کا اہتمام کیا، پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے بہت سارے باکسرز سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ تیسری ورلڈ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں ہوگی جس میں بھارت ، تھائی لینڈ یا انگلینڈ کے باکسر سے میرا مقابلہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارتی باکسر سےمقابلہ ہوا تو جوش اوربھی زیادہ ہوگا۔
عثمان وزیر کا کہنا تھا کہ باکسر عامر خان نےمیری ہر لحاظ سے مددکی جس پر میں اُن کا مشکور ہوں، 2 نومبرکو دبئی میں ہونے والی فائٹ کے لیے خصوصی ٹریننگ کروں گا، پاکستان آج تک ورلڈ یوتھ ٹائٹل نہیں جیتا اور ملک کے لیے ڈبلیو بی سی ورلڈ یوتھ ٹائٹل جیتنا ہی میرا خواب ہے۔
عثمان وزیر نے بتایا کہ مزید تین ورلڈ رینکنگ کی فائٹ جیت کر ورلڈ یوتھ ٹائٹل میں حصہ لینے کا اہل ہو جاؤں گا، دبئی میں میری ٹریننگ امریکی کوچز کریں گے، گلگت بلتستان حکومت نے اعلان کیا مگر حکومتی سطح پر کوئی مالی سپورٹ نہیں کی گئی۔
دریں اثناء عامرخان نے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عثمان وزیرکی تیسری انٹرنیشنل فائٹ کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ تیسری ورلڈ رینکنگ فائٹ 22 نومبر کو دبئی میں ہوگی، عثمان وزیر کا حریف بھارت، تھائی لینڈ، فلپائن یا یورپ سے ہوگا، مخالف کھلاڑی کے نام کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ عثمان وزیراپنی فائٹ کے لیے عامرخان اکیڈمی میں تربیت حاصل کررہے ہیں، اُن کے اندر باکسنگ کا زبردست ٹیلٹ موجود ہے، جس کی بنیاد پر مجھے امید ہے کہ عثمان اپین تیسری فائٹ بھی جیت جائیں گے۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.