ٹیکسٹائل ایکسپورٹ ٹیکس پرانے نظام کے تحت ادا کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹ سیکٹر کے جولائی اور اگست کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کے کلیمز فارم ایچ کی بجائے پرانے ای آر ایس نظام کے تحت ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حفیظ شیخ نے کہاہےکہ سیلز ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے دو ہفتوں کے اندر فارم ایچ کو بہتر بنانے یا نیا متبادل نظام لانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کے دو ارب روپے واجب الادا سیلز ٹیکس ریفنڈز جن کے آر پی اوز جاری ہو چکے ہیں، فوری ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.