ابوظبی میں جیولری این واچ شو کا انعقاد
متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں 27ویں سالانہ جیولری این واچ شوکا انعقاد کیا گیا ۔
اس جیولری شو میں بیش قیمتی زیورات، گھڑیاں اور ہیرے جواہرات بھی پیش کئے گئے جبکہ ہیروں سے سجا دنیا کا مہنگا ترین گٹار بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
بیش قیمتی جیولری اور ہیروں سے سجے زیورات کی سج دھج خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی دکھائی دئیے جن کے ایسے کئی ڈیزائن بھی موجود تھے جن کی انفرادی قیمت کئی ملین درہم تک تھی۔
اس بین الاقوامی زیورات کے میلے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جواپنی تمام تر رعنائیوں کے بعدآج اختتام پذیر ہوگا۔
Email This Post
تبصرے بند ہیں.