سعودی عرب میں پاکستانی سرکاری ملازم کی ریٹائرمنٹ پر شاندار تقریب کا اہتمام

محمد حفیظ شریف نے وزارت ماحولیات و پانی میں 40 برس خدمات انجام دیں

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات و پانی میں 40 سال تک ملازمت کرنے والے پاکستانی محمد حفیظ کو اندازہ نہیں تھا کہ جب وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی مملکت سے رخصت ہو گا تو اُس کے لیے ایک انتہائی شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ یہاں تک کہ اس تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہو چکی ہے، کہ چند گھنٹوں کے اندر ہی اسے 30 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے افلاج کمشنری میں وزارت ماحولیات و پانی کے محکمے میں 40 برس تک خدمات نبھائیں۔ جب اُن کی ریٹائرمنٹ کا وقت آیا تو ان کے سعودی ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں تمام ریجنل افسران اور ساتھی ملازمین نے شرکت کی۔

 اس تقریب کے لیے محمد حفیظ کو خصوصی طور پر سعودی لباس پہنایا گیا۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کیا تو اپنی ملازمت اور سعودی عرب میں گزارے حسین وقت کو یاد کرتے وقت اُن کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔انہوں نے کہا”میں سعودی عرب کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں ۔یہاں یادیں میرے دل میں ہمیشہ تازہ رہیں گی۔ مجھے یہاں پر اس قدر خلوص اور پیار ملا جسے میں کبھی نہیں بھُلا سکتا۔ اس قریب کے اختتام پر تمام ساتھی اہلکاروں و افسران نے محمد حفیظ کے ساتھ مِل کر کیک کاٹا اور رخصت ہوتے وقت انہیں بہت سے یادگاری تحائف بھی دیئے۔سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ سعودی عوام پاکستانیوں سے بہت پیار کرتے ہیں، خاص طور پر اُن پاکستانیوں کی بہت قدر کرتے ہیں جو یہاں محنت، ایمانداری اور نیک نیتی سے کام کرتے ہیں اور سعودی عرب کی معاشی و سماجی ترقی میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے ہیں۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.