فلم ’ٹرمینیٹرڈارک فیٹ‘آج ریلیز ہوگی

سائنس فکشن فلم ٹرمینیٹر فرنچائز کی نئی فلم ’ٹرمینیٹرڈارک فیٹ‘ آج سے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ہدایت کار ٹم ملر کی ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں یکنزی ڈیوس، لنڈا ہملٹن، جڈیاگو بونیٹا، گیبریل لونا اور نٹالی ریس سمیت کئی فنکار شامل ہیں۔فلم کی کاسٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمینیٹر فلم کی تمام سیریز اور کاسٹ کی پرفارمنس بہت دلچسپ رہی ہے یہ سیریز بھی یقیناً اتنی ہی دلچسپ ہوگی۔

Email This Post

آپ یہ بھی پسند کریں گے مصنف سے زیادہ

تبصرے بند ہیں.